حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق آرڈیننس تیار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کا مسودہ وزیراعظم کو ارسال کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آرڈیننس عدالتی فیصلے سے مشروط رکھا گیا ہے۔ آرڈیننس کا مسودہ اٹارنی جنرل خالد جاوید نے تیار کیا ہے۔
مسودے کے مطابق سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن کو آئین کے مطابق کہا تو ووٹنگ سیکرٹ ہوگی۔ سپریم کورٹ نےکہا کہ سینیٹ الیکشن قانونی ہے تو ووٹنگ اوپن ہوگی۔
مسودے کے مطابق آرڈیننس کا اطلاق سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔