صرف مجھے نہیں8 اور ججوں کو یرغمال بنا کر رکھا گیا۔فائل فوٹو
صرف مجھے نہیں8 اور ججوں کو یرغمال بنا کر رکھا گیا۔فائل فوٹو

پروڈکشن آرڈرزکا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہوسکتاہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈرکے لیے دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے 5 صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں پارلیمانی معاملات عدالت میں لانا ارکان کی جانب سے حلف کا پاس رکھنے میں ناکامی کا اعتراف قرار دیا گیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ ارکان کی جانب سےمعاملات عدالت لانے سے پارلیمنٹ کی ساکھ متاثر ہوتی ہے، پارلیمنٹ فعال رکھنا اکثریت میں ہونےکے باعث حکومتی بینچوں کی ذمہ داری ہے۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن بینچوں کی ذمہ داری بھی کم اہم نہیں ہے، عدالت کوکوئی شک نہیں کہ پروڈکشن آرڈرزکا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہوسکتاہے۔