پنجاب کے پانچ اور کے پی کے کے ایک ضلع میں پابندیاں مزید ایک ہفتہ برقرار ہیں گی۔فائل فوٹو
پنجاب کے پانچ اور کے پی کے کے ایک ضلع میں پابندیاں مزید ایک ہفتہ برقرار ہیں گی۔فائل فوٹو

کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید28 افراد جاں بحق

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 28 اموات اور ایک ہزار 286 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 914 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار 128 ہو گئی ہے۔
ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 8 ہزار 700 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 32 ہزار 514 ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 854 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 66، خیبر پختونخوا ایک ہزار 948، اسلام آباد میں 478، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 270 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار 819، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 180، سندھ میں 2 لاکھ 50 ہزار 43، پنجاب میں ایک لاکھ 60 ہزار 162، بلوچستان میں 18 ہزار 849، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 160 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 915 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔
ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔