صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس2021ء جاری کردیا ہے، آرڈیننس کے تحت سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکیں گے،آرڈیننس فوری طورپرنافذالعمل ہو گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آرڈیننس کو سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس پر رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق سپریم کورٹ سے سینیٹ الیکشن آئین کی شق 226 کے مطابق رائے ہوئی تو سیکرٹ ووٹنگ ہوگی، سپریم کورٹ نے اگر سینیٹ الیکشن کوالیکشن ایکٹ کے تحت قرار دیا تو اوپن ووٹنگ ہوگی۔آرڈیننس کے تحت الیکشن ایکٹ 2017کی شق122میں ترمیم کی گئی ہے۔
آرڈیننس کے تحت پارٹی سربراہ ووٹ دکھانے کی درخواست کرسکے گا، الیکشن کمیشن پارٹی سربراہ یا اس کے نمائندے کوووٹ دکھانے کا پابند ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اپوزیشن رہنما سینیٹ الیکشن کے حوالے سے آرڈنینس جاری کرنے کی مخالفت کرچکے ہیں۔
President Dr. Arif Alvi signs the Elections (Amendment) Ordinance 2021. pic.twitter.com/Vx0md3BiKy
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 6, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صدر پاکستان کے آفیشل اکاونٹ سے نئے آرڈنینس کی تصویر شئیر کی گئی ہے۔