پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب مزید 53 اموات اورگزشتہ 24گھنٹے میں ایک ہزار346 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 967 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 474 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 10 ہزار 242 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیرعلاج مریضوں کی تعداد 32 ہزار265 ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 880 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار87، خیبر پختونخوا ایک ہزار 952، اسلام آباد میں 478، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 272 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار 934، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 338، سندھ میں 2 لاکھ 50 ہزار 648، پنجاب میں ایک لاکھ 60 ہزار 580، بلوچستان میں 18 ہزار 859، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 199 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 916 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹرکے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔