وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہناہے کہ پوری دنیا کہتی ہے کہ عمران خان ناکام خان ہیں،عمران خان خود یوٹرن خان بن چکے ہیں،ماضی میں جو کچھ عمران نے کہا کہ اس پرانہوں نے یوٹرن لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اسمبلی میں آئینی ترمیم کیلیے اعداد وشمار چاہیئں،آرڈیننس میں کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اگر اجازت دے تو نافذ ہو،سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے کہ یہ پہلے سے کورٹ سے کہتے ہیں یہ فیصلہ دو،تجاوزات کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئی ہے،سپریم کورٹ نے واضح حکم دیا ہے 30 سال سے زمین کی ایکٹینشن نہیں ہوگی۔
مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ 30 سالہ لیزکی زمین زراعت کیلیے تھی مگراس پر فارم ہاؤس بنایا گیا،سپریم کورٹ کے کہنے پر پورے صوبے میں کارروائیاں کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حلیم عادل سیہون آیا تھا تو میری تعریفیں کر رہا تھا،افسوس ہوا کہ حلیم عادل نے میرے والد کے بارے میں غلط الفاظ کہے۔