اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے سلامتی کونسل کیلیے تیارکردہ27ویں رپورٹ جاری کردی،اقوام متحدہ نے بھارتی حمایت سے دہشت گرد تنظیموں کے نئے اتحاد کے بارے میں پاکستان کے موقف کی توثیق کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق دہشت گردوں کے اکٹھے ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈوزیئر پیش کیا تھا،یو این نے افغانستان میں مقیم دہشت گرد گروپوں ٹی ٹی پی اور جے یو اے کو لاحق پاکستان کیلیے خطرہ تسلیم کیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے لاحق خطرات کے بارے میں مسلسل آگاہ کیا جاتا رہا،پانچ دہشت گرد گروپس نے پچھلے سال تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیارکی، دہشت گروپوں میں شہریار مسعود گروپ، جماعت الاحرار اور حزب الاحرار شامل ہیں،امجد فاروقی گروپ اور عثمان سیف اللہ گروپ (لشکرجھنگوی) بھی شامل ہیں۔
یو این رپورٹ میں کہاگیاہے کہ دہشتگرد گروپوں کی شمولیت سے پاکستان اور خطے کیلیے دہشتگردی کے خطرات میں اضافہ ہوا،ٹی ٹی پی کے جنگجوو¿ں کی تعداد 2500 سے 6000 کے درمیان ہے،دہشت گرد گروپ تحریک طالبان پاکستان3سال میں100سے زائد سرحد پار حملوں ملوث رہا۔