سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کیلئے جاری آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا، آرڈیننس کے خلاف درخواست جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے دائرکی۔
نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ سپریم کورٹ صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کانوٹس لے،صدارتی آرڈیننس کوحکومتی بدنیتی قراردےکرکالعدم قراردیاجائے،درخواست استدعا کی گئی ہے کہ صدارتی آرڈیننس کوغیرمعقول اورخلاف آئین قراردیاجائے۔