سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے درخواستوں پر جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لاپتا افراد کا سراغ نہ لگایا گیا تو جے آئی ٹی سربراہ کی تنخواہ بند کردی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افرادکی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت ہوئی،عدالت نے پولیس رپورٹس پراظہار برہمی کیا۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کہاکہ لاپتا افراد کے اہلخانہ کاجے آئی ٹیزاورپولیس کی کارکردگی سے اعتماد اٹھ رہا ہے،لاپتا افراد کا سراغ نہ لگایا گیا تو جے آئی ٹی سربراہ کی تنخواہ بند کردی جائے گی۔