کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے میں کارروائی کی۔فائل فوٹو
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے میں کارروائی کی۔فائل فوٹو

کراچی۔ سی ٹی ڈی کی کارروائی۔ ایک دہشتگرد ہلاک۔ 5 گرفتار

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ 5 کو گرفتارکرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چھاپے کے دوران دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ دہشت گردوں نے بکتر بند گاڑی پر دستی بم سے بھی حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق 5 دہشتگردوں کو گرفتارکیا گیا ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور خودکش جیکٹس برآمد ہوئیں، بارودی مواد کو ناکارہ بنایا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے کہا ہے کہ پچھلے 2 ہفتوں سے دہشتگردوں کی شہر میں موجودگی کی اطلاع تھی، حساس اداروں کی فراہم کردہ اطلاعات پر چھاپہ مارا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں یہاں موجود ہیں، دہشتگردوں کی شناخت تاحال نہیں کی جاسکی ہے۔