متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 511 ہو گئی ہے۔فائل فوٹو
متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 511 ہو گئی ہے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا سے مزید 59 اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 59 اموات اورگزشتہ24گھنٹے کے دوران ایک ہزار37 نئے کیسز سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 26 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 511 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 11 ہزار 502 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 31 ہزار 983 ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 900 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار957، اسلام آباد میں 480، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 272 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار 994، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 531، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 47، پنجاب میں ایک لاکھ 60 ہزار 935، بلوچستان میں 18 ہزار 869، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 219 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 916 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح10 اعشاریہ 68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میںایک اعشاریہ18 فیصد، خیبر پختونخوا میںپانچ اعشاریہ25 ، پنجاب پانچ اعشاریہ97 اور سندھ میں مجموعی طورپرمثبت کیسزکی شرح10 اعشاریہ23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح پانچ اعشاریہ97 ، بلوچستان تین اعشاریہ52 اور گلگت بلتستان میں اعشاریہ56 فیصد ہے۔