قربانی کے جذبے سے سرشارپاکستان کی مسلح افواج نے نئی تاریخ رقم کردی،چین کی جانب سے مسلح افواج کیلیے عطیہ کردہ کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین مسیحاﺅں کے نام کردی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آرکے مطابق چین نے افواج پاکستان کیلیے کورونا ویکسین کا عطیہ دیا،پاک فوج پہلی غیرملکی افواج ہے جسے چین نے ویکسین کا عطیہ دیا،پاک فضائیہ کا الیوشن78 ٹرانسپورٹ طیارہ ویکسین لایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے ویکسین پاک فوج کے حوالے کی گئی، ویکسین حوالگی تقریب میں سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہرنے شرکت کی،اس موقع پرپاکستان کے چین میں ڈیفنس اتاشی اور دیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
افواج پاکستان کے قوم کیلئے جذبہ ایثارسب سے پہلے پاکستان ہمیشہ اورہر بارکے تحت چین کی جانب سے عطیہ کردہ کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین مسیحاﺅں کے نام کردی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ پاک فوج چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکو فراہم کی جائے گی،فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزہمارے اصل ہیرو ہیں۔