پاکستان نے حسن علی کی تباہ کن بولنگ کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو 95 رنز سے ہرا کر18 سال بعد سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی ایک ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے تیسرے باؤلر بن گئے ،انہیں عمدہ کارکردگی پر مین آف دی میچ قارار دیا گیا جبکہ محمد رضوان کو شاندار بیٹنگ اور سنچری اسکورکرنے پرانہیں مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے 95 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے 2 میچوں کی سیریزکے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 272 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 201 رنزپرآؤٹ ہوئی۔ قومی ٹیم دوسری اننگز میں 298 رنزپرآؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 370 رنزکا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 274 رنز ہی بناسکی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 8, 2021