پی ڈی ایم والے خسارے میں رہیں گے، شیخ رشید

ہم حزب اختلاف کو کوئی ٹف ٹائم نہیں دے رہے، وفاقی وزیر داخلہ

               
February 8, 2021 · اہم خبریں, قومی
جو کچھ اسمبلی کے سامنے ہوابراہو میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔فائل فوٹو

جو کچھ اسمبلی کے سامنے ہوابراہو میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے خسارے میں رہیں گے، اپوزیشن والے جو لہجہ استعمال کررہے ہیں ان کا اپنا نقصان ہو گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا ردعمل سامنے آیا ہے، اس سے زیادہ اور کیا پارلیمانی زبان میں آئی ایس پی آر بیان دے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں، ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔ ہم نے کھلی چھٹی دی ،انہوں نے الیکشن کمیشن کےباہر احتجاج کیا۔