اصل مقابلہ ہی ن لیگ سے ہے، ان ہی سے سیاسی اتحاد کیسے کرلیں؟، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کا موقف، تجاویز مرکزی قیادت کو بھجوادیں
اصل مقابلہ ہی ن لیگ سے ہے، ان ہی سے سیاسی اتحاد کیسے کرلیں؟، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کا موقف، تجاویز مرکزی قیادت کو بھجوادیں

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی ن لیگ سے مل کر الیکشن لڑنے سے معذرت

آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے مسلم لیگ ن سے مل کر الیکشن لڑنے سے معذرت کرلی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزادکشمیرکی قیادت سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے پر تجاویز مانگی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے ن لیگ سے مل کر الیکشن لڑنے سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی آزادکشمیرکامؤقف ہےکہ اصل مقابلہ ہی ن لیگ سے ہے، ان ہی سے سیاسی اتحاد کیسے کرلیں؟
پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہےکہ آزاد کشمیرکی 33 نشتوں پر سیاسی اتحاد کسی طور ممکن نہیں ہے البتہ مہاجرین کی 12نشستوں پر سیاسی اتحاد یا ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوسکتی ہے۔
پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے اپنی تجاویز پارٹی کی مرکزی قیادت کو بھجوادی ہیں۔