اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ کرنے والے وکلا کے خلاف مقدمہ درج
چار خواتین سمیت 21وکلا ایف آئی آر میں نامزد، تلاش کے لیے پولیس کے چھاپے، توہین عدالت اور لائسنس معطلی کی کارروائی بھی کی جائے گی، اعلامیہ اسلام آباد ہائی کورٹ
وکلا چیمبرز گرانے کے معاملے پر اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار نے ایف ایٹ کچہری میں آج احتجاج کا اعلان کیا تھا
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس بلاک پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر میں نامزد وکلا کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
اعلامیہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق آج کچھ وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چار خواتین سمیت 21 وکلا کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے، وکلاء کے خلاف الگ سے توہین عدالت کی کارروائی بھی شروع کی جارہی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق حملے میں ملوث وکلاء کے لائسنس معطلی کے لیے اسلام آباد بار کونسل کو ریفرنس ارسال کیا جارہا ہے۔