برطانیہ میں بچے نے 54 مقناطیس نگل لیجس کے باعث اس کی جان خطرے میں پڑ گئی تاہم ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد اس کی جان بچائی۔
برطانوی آن لائن اخبار دی میل کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ رائلی نے تجربے کے لیے مقناطیس نگلے تھے تاکہ معلوم ہو سکے کہ دھات کی چیزیں اس کے پیٹ پر چپکتی ہیں یا نہیں۔
رپورٹ کے مطابق چار دن گزرنے کے بعد دھات کی چیزیں نہ چپکنے پر لڑکے نے اپنی والدہ کو بتایا کہ اس نے غلطی سے مقناطیس نگل لیے ہیں۔
جس پر لڑکے کی والدہ اسے اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نےاس کے ایکسرے کئے اور پیٹ اور آنتوں میں مقناطیس کے 54 طاقتور کھلونے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے ایکس رے دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا تھا کہ میرے بیٹے کے پیٹ میں 24 سے 30 مقناطیس موجود ہیں تاہم آپریشن کرنے پر اس کی اصل تعداد معلوم ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اب تک یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ میرے بیٹے نے کب اور کیسے اتنے زیادہ مقناطیس نگلے۔
رپورٹ کے مطابق رائلی جسے سائنسی تجربات میں خاصی دلچسپی ہے نے بعد میں اعتراف کیا کہ میں یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ آیا تانبا میرے پیٹ پر چپکتا ہے یا نہیں؟