ٹک ٹاک کا جنون مزید 3دوستوں کی جان لے گیا

رکشے کو ایک پہیے پر چلاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی کوشش حادثے کی بنیادی وجہ بنی

               
February 8, 2021 · اہم خبریں, قومی
9 افراد کو بنگلادیش جب کہ دو کو بھارتی شہر بنگلور سے حراست میں لیا گیا

9 افراد کو بنگلادیش جب کہ دو کو بھارتی شہر بنگلور سے حراست میں لیا گیا

لاہور میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون میں بے احتیاطی نے 3 دوستوں کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق شمالی چھاؤنی میں ایک ہولناک ٹریفک حادثہ ہوا جس میں رکشے میں سوار 3 دوست اپنی جان سے چلے گئے۔ حادثے کی بنیادی وجہ رکشے کو ایک پہیے پر چلاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی کوشش نکلی۔

پانچ دوست رکشے میں فریج کہیں چھوڑ کروآپس آرہے تھے کہ ڈرائیور شاہ زیب نے وہیل اٹھا کر رکشہ چلانے کی کوشش کی جس سے حادثہ رونما ہوگیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تنشیر نے پولیس کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والا مصطفی ٹک ٹاک بنارہا تھا۔ پولیس نے رکشہ چلانے والے شاہ زیب کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا ہے۔