ویلنٹائن ڈےکے موقع پردنیا بھر میں مختلف ادارے جوڑوں کےلیے نت نئی اسکیمیں متعارف کرواتے ہیں تاہم امریکا کا ایک چڑیا گھر ناکام عاشقوں کو ایک انوکھی پیشکش کررہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس کے شہر سان انٹونیو میں چڑیاگھر انتظامیہ نے ویلنٹائن ڈےکے لیے نئی اسکیم متعارف کروائی ہے۔
اس کے تحت کوئی بھی شخص 5 امریکی ڈالر میں اپنے سابق محبوب کے نام پر ایک عدد کاکروچ خریدکر اسے اپنی آنکھوں کے سامنے کسی چھپکلی، پرندے یا جانور کو کھاتے ہوئے دیکھ سکتا ہے۔
اور اگر اس سے بھی کسی شخص کو تسکین نہیں ملتی اور اس کی سابق محبوب سے متعلق یادیں انتہائی ناخوشگوار ہیں تو وہ 20 ڈالر خرچ کرکے اس کے نام کا ایک مرا ہوا اور فریز (منجمد) کیا ہوا چوہا خرید سکتا ہے جسے کسی سانپ یا کوموڈو ڈریگن وغیرہ کو کھلایا جائےگا۔
انتظامیہ کے مطابق اس اسکیم سے ہونے والی آمدنی چڑیا گھر میں موجود جیگوار کے مسکن کو مزید وسیع کرنے کے منصوبے پر خرچ کی جائی گی۔