پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) آج حیدرآباد میں جلسہ کرکے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
حیدرآباد میں پی ڈی ایم کی جانب سے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اورجلسے کیلیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔جلسے سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت اہم رہنما خطاب کریں گے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے لڑائی نہیں، ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے، لانگ مارچ سے حکومت ختم کریں گے۔
دوسری جانب بلاول بھٹو نے کہا کہ فوج کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے سینیٹ سے متعلق صدارتی آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان بھی کیا۔