محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے میں 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشے پر پابندی لگا دی۔
سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں 6 سے 9 سیٹر والے تمام چنگچی رکشے غیرقانونی طور پر چل رہے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں چلنے والے چنگ چی رکشوں کے مالکان کے پاس اگر روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹس اور دیگر کاغذات نہ ہوں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو چھ سےنو سیٹوں والے چنگ چی رکشوں کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں، یہ شکایات ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے سے متعلق ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رکشوں کی فٹنس نہ ہونے اورکم عمر بچوں کی ڈرائیونگ اور ایکسیڈنٹس کی بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، صوبے کے تمام ایس ایس پیزاور ریجنل سیکریٹریز ٹرانسپورٹ کو خط لکھ دیا ہے، جس میں مسئلے کی نشان دہی کی گئی ہے۔