اپوزیشن میں سے کوئی بھی بات کرتا ہے تو تحقیقات شروع ہو جاتی ہیں لیکن فیصل واؤڈا تو ابھی تک دندناتے پھر رہے ہیں۔فائل فوٹو
اپوزیشن میں سے کوئی بھی بات کرتا ہے تو تحقیقات شروع ہو جاتی ہیں لیکن فیصل واؤڈا تو ابھی تک دندناتے پھر رہے ہیں۔فائل فوٹو

نا اہلی کیس۔الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی درخواستوں پر سماعت 24 فروری تک ملتوی کر تے ہوئے وفاقی وزیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کی درخواستوں پرسماعت کی جس دوران وکیل کی عدم پیشی کے باعث فیصل واوڈا پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا اور وفاقی وزیرکواگلی سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیاہے ۔

درخواست گزارکے وکیل نے عدالت میں فیصل واوڈا کو بطور وفاقی وزیرکام روکنے کی اپیل کی ، جس پر ممبر پنجاب الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کو آج دلائل کا آخری موقع دیا گیا تھا ، آپ اسٹے کی درخواست کر رہے ہیں۔

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ اگر آپ درخواست مسترد کرتے ہیں تو میں دلائل دے دوں گا ، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ فیصل واوڈا کے وکیل کی موجودگی میں دلائل دیں ، الیکشن کمیشن نے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔