فائل فوٹو
فائل فوٹو

روحانی نسخے ۔مشکلات کا حل

شدید مشکل کا حل
ایسی سخت مشکل جو کسی طرح سے بھی حل نہ ہوتی ہو تو اس کے حل کیلیے یہ عمل نہایت مجرب اور آزمودہ ہے۔
یہ عمل بدھ کے دن سے شروع کرے۔ نصف شب کے وقت اٹھ کر غسل کرے۔ پاکیزہ لباس پہن کر لکڑی کی چوکی پر کھلے آسمان تلے بیٹھے اور ایک سو ایک مرتبہ سورئہ اخلاص اس طرح سے پڑھے کہ اول و آخر درود پاک پڑھے۔
دوسرے دن پھر اسی طرح پڑھے، مگر دو سو مرتبہ پڑھے۔ اول و آخر درود پاک دو دو سو مرتبہ پڑھے۔
تیسرے دن تین سو مرتبہ پڑھے اور اول و آخر تین تین سو مرتبہ درود پاک پڑھے۔ بفضل باری تعالیٰ تین دن کے اندر اس عمل سے ضرور مشکل حل ہو جائے گی۔
اگر تین دن میں مقصد پورا نہ ہو تو اگلے تین یوم یہ عمل کرے، حتیٰ کہ نو دن تک اس عمل کے کرنے سے حق تعالیٰ نے چاہا تو مشکل حل ہو جائے گی۔ عمل کے دوران ہر طرح کی لذات سے پرہیز کرے۔

ترقی کیلیے

جو کوئی دینی و دنیوی ترقی کا خواہاں ہو اسے چاہیئے کہ وہ یہ عمل کرے۔

روزانہ نماز ظہرکے بعد پہلے گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور پھر تین مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھے۔

اس وظیفہ پر ہمیشگی اختیارکرے گا تو حق تعالی نے چاہا تو دینی و دنیوی ترقی حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)