سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نوٹس پر 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دےدیا۔
سپریم کورٹ نے کیس سماعت کیلیے مقرر کر دیا، چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل سماعت کرے گا۔ پانچ رکنی بنچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی شامل ہیں۔
عدالت نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری کابینہ ڈویژن، سیکریٹری خزانہ، وفاقی و صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز کو نوٹسز جاری کر دیے۔
اد رہے ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے اخباری خبر پرنوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ کیا وزیراعظم کا اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینا آئین، قانون اورعدالتی فیصلوں کے مطابق ہے، ایڈووکیٹ جنرلزاوراٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کریں، اگر ترقیاتی فنڈز آئین قانون کے مطابق ہوئے تو ٹھیک ورنہ کارروائی ہوگی۔