2018 میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین صوبائی اسمبلی کے ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے 20 ایم پی ایز پر2018 کے سینیٹ الیکشن میں پیسے لے کر ووٹ بیچنے کا الزام لگا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحقیقات کے بعد 20 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔
پی ٹی آئی کے ارکان کی خریدو فروخت کی منظرعام پرآنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میز پر کس طرح نوٹوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو نوٹ گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے، یہ خریدو فروخت 20 فروری سے 2 مارچ 2018 کے درمیان ہوئی۔
سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے ان اراکین کو عمران خان نے پارٹی سے نکالا تھا اب وہی عمران خان کہہ رہا ہے کہ ممبران اسمبلی کھلے عام اپنی پارٹی کے امیدواران کو ووٹ کریں لیکن اپوزیشن اتحاد کہتا ہے کہ یہ ہمارا سیزن ہے مال بنانے کا لہذا ووٹ اندر کھاتے pic.twitter.com/3Zt1SeIEon
— 𝐼𝓂𝓇𝒶𝓃 𝐿𝒶𝓁𝒾𝓀𝒶 (@Lalika79) February 9, 2021
پی ٹی آئی کے ارکان کے ووٹ سوا ارب روپے میں خریدے گئے، کسی رکن کو چار، کسی کو پانچ اور بعض اراکین کو نو کروڑ روپے دے کران کا ووٹ خریدا گیا۔