دبئی کے آسمان پر دو چاند نظر آنے کی گتھی سلجھ گئی ہے جس کے باعث اس حوالے سے پھیلتی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔
خلیجی اخبار کے مطابق دبئی انتظامیہ نے ہی نئی ٹیکنالوجی کے تحت آسمان پر دو چاند دکھائے تھے۔
اس کے لیے انتظامیہ نے ملک میں پہلی بار نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 100میٹر کی دیوقامت دوکرینوں اور 40 میٹر اسکرین کی مدد سے زمین اور مریخ کے چاند کی نمائندگی کرتے دو چاند آسمان پر ظاہرکیے۔
اخبار کے مطابق اس کا مقصد متحدہ عرب امارات کے تاریخی خلائی مشن مریخ کی خوشی منانا اور عوام کو اس مشن کی آگاہی دینا تھا۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن ‘ہوپ’ آج مریخ کے مدار میں داخل ہو کر وہاں سے سیارے سے متعلق معلومات بھیجےگا۔