الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں ، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے، شاہد خاقان عباسی
الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں ، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے، شاہد خاقان عباسی

ملک میں صدارتی نظام لانےکی کوشش ہو رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ ملک میں صدارتی یا نیم صدارتی نظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو ملنے والے حقوق چھیننے نہیں دیں گے۔
حیدر آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کےتحت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ غیر ملکی کبھی عوام کے نمائندے نہیں ہوسکتے،عوام اور صوبوں کے حقوق کی جنگ پی ڈی ایم لڑے گی۔
شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ جس مقصد کے لیے پی ڈی ایم میدان میں اتری ہے وہ مقصد ضرور پورا ہوگا، پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پاکستان کی نمائندہ جماعتیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا مؤقف ہے کہ ملک کوآئین کے مطابق چلایا جائے، پاکستان میں آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے، آج صوبوں کے حقوق چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ جنگ پی ڈی ایم نے لڑنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو ملنے والے حقوق چھیننے نہیں دیں گے، ملک میں صدارتی یا نیم صدارتی نظام لانے کی کوشش ہورہی ہے،26 مارچ کوآپ کونکلنا ہوگا، چند دنوں کی تکلیف ہے،آپ کو بہترپاکستان ملےگا۔