ہماری پہلی ملاقات توقع کے برعکس ایک سے دو گھنٹے طویل رہی، فیصل،اس رات فون پر9 گھنٹے ایک دوسرے سے بات کی، نادیہ
ہماری پہلی ملاقات توقع کے برعکس ایک سے دو گھنٹے طویل رہی، فیصل،اس رات فون پر9 گھنٹے ایک دوسرے سے بات کی، نادیہ

’پہلی ملاقات میں محبت ہوگئی تھی‘، فیصل اور نادیہ نے ملاقات کا احوال بتادیا

نئے سال کی شروعات میں پاکستان ائیرفورس کے ریٹائرڈ آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ اورمیزبان نادیہ خان نےاپنے یوٹیوب چینل پر شوہر کے ہمراہ انٹرویو کے دوران پہلی ملاقات کا تفصیلی احوال بتایا۔
ویب انٹرویو کے دوران نادیہ خان نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات 4 ماہ قبل ہوئی جب کہ فیصل ممتاز نے کہاکہ میرے اور نادیہ کے کچھ باہمی دوست چاہتے تھے کہ میں اور نادیہ خان ایک ہوجائیں۔
فیصل ممتاز نے بتایا کہ دوستوں نے مجھے ایک بیگ دیا اور کہا کہ آپ مختصر سفر پر کراچی جارہے ہیں وہاں یہ بیگ اس ایڈریس(نادیہ کے گھر) پر دے دیجیے گا، میں جب وہاں پہنچا تو نادیہ سے میری پہلی ملاقات ہوئی ، ہماری پہلی ملاقات میں نادیہ بھی میری منتظر تھیں۔
نادیہ نے بتایا کہ میں بھی دوست کی جانب سے فیصل کو دیے گئے پارسل کو وصول کرنے کی منتظر تھی، دوست نے مجھے کہا تھا کہ مجھے بتانا فیصل تمہیں کیسے لگے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ائیرفورس کا شروع سے ہی کرش رہا ہے۔
دوران انٹرویو فیصل ممتاز نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات توقع کے برعکس ایک سے دو گھنٹے طویل رہی، مجھے نادیہ سے پہلی ملاقات میں محبت ہوگئی تھی، کچھ دن بعد میں نے نادیہ سے ایک بار پھر فون پر رابطہ کیا اور یہی وہ رات تھی جب میں نے اور نادیہ نے ایک دوسرے سے بہت سی باتیں شیئر کیں۔
نادیہ خان نے اس رات میں کی گئی گفتگو سے متعلق بتایا کہ ہم نے اس رات 9 گھنٹے ایک دوسرے سے بات کی۔