کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 62 اموات اورگزشتہ24 گھنٹے میں ایک ہزار 72 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 128 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار591 ہو گئی۔
ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 14 ہزار 951 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر لاج مریضوں کی تعداد 30 ہزار 512 ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 948 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 157، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 970، اسلام ا?باد میں 481، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 197 اور آزاد کشمیر میں 273 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 188، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 786، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 758، پنجاب میں ایک لاکھ 61 ہزار 757، بلوچستان میں 18 ہزار 891، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 291 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 920 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔