منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت میں شہبازشریف نے کہاکہ لندن عدالت کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے،پنجاب میں کھربوں روپے کی سرمایہ کاری کرائی،برطانوی حکومت نے چھٹی کے دن دفاتر کھول کر بتایا خبردرست نہیں،برطانوی حکومت میری یا میرے کسی عزیزکی تو نہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کردیاگیا۔
شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ کچھ بات کرنا چاہتا ہوں،اس بات کا کیس سے تعلق نہیں مگرالزامات سے ہے، شہبازشریف نے کہاکہ کرپشن کک بیکس کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے، برطانیہ میں جنوری 2020 میں دعویٰ دائر کیا،قوم کا پیسہ کھانے کے الزامات لگے، ریفرنس میں بھی یہی سب ہے ۔
شہبازشریف نے کہاکہ برطانیہ میں میرے وکلا نے موقف دیا،برطانوی جج نے کہاکہ الزامات براہ راست لگے کہ میں نے کرپشن کی، عدالت نے کہاکہ اگرآپ کے تحفظ میں کوئی فیصلہ آیا ہے توسامنے لائیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ ڈیلی میل کے وکیل نے شخصیت کا نام لیا،بہت سارے مصالحے لگا کر58 والیم لندن پہنچائے گئے ،ڈیلی میل کے وکیل نے کہا شہبازشریف کیخلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ہزاروں کاغذات کے مطالعے کے باوجود کوئی ثبوت نہیں ملا۔
شہبازشریف نے کہاکہ پہلی سماعت کے بعد یہ فیصلہ پاکستان کی جیت ہے،پنجاب میں کھربوں روپے کی سرمایہ کاری کرائی،برطانوی حکومت نے چھٹی کے دن دفاتر کھول کر بتایا خبردرست نہیں،برطانوی حکومت میری یا میرے کسی عزیزکی تو نہیں ۔