پاکستان کے معروف کوہ پیما علی سدپارہ سمیت دو غیر ملکی کو ہ پیماﺅں کی زمینی راستے سے تلاش کیلیے مقامی کوہ پیماﺅں کی چھ رکنی ٹیم بنا دی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق علی سد پارہ سمیت 2 غیرملکی کوہ پیماو¿ں کی تلاش کے لیے گزشتہ روزشروع کیا جانے گرینڈ سرچ آپریشن خراب موسم کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا جوآج ایک بارپھرشدید موسم کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کے ٹو اوربلترو کے علاقے میں آسمان پرگہرے بادل ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق زمینی راستے سے ریسکیو کے لیے مقامی کوہ پیماوں کی 6 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، زمینی ریسکیو ٹیم فضائی مشن کی رہنمائی میں ڈیتھ زون تک پہنچنے کی کوشش کرے گی۔ زمینی ریسکیو ٹیم کا آج کمشنر آفس میں خصوصی اجلاس ہوگا۔
واضح رہے کہ موسم سرما میں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑK2 سرکرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما جان اسنوری اورجوان پابلو 5 فروری سے لاپتا ہیں۔