جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی اور سابق نگراں وفاقی وزیر الحاج عالم زیب خان انتقال کرگئے۔
سابق نگراں وفاقی وزیرکے بیٹے گل نواز خان نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عالم زیب خان انتقال کی نمازہ جنازہ آج 3 بجے تھاکوٹ میں اداکی جائے گی۔
الحاج عالم زیب خان تھاکوٹ 3 ہفتوں سے عالمی وبا کورونا کے باعث علیل تھے۔الحاج عالم زیب خان کا تعلق جمعیت علماء اسلام سے تھا اور مرحوم مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی تھے۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 62 اموات اورایک ہزار 72 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔