مفرور کی واپسی
اگر کوئی بچہ گھر سے بھاگ گیا ہو اور اس کا کچھ پتہ نہ چلتا ہو کہ وہ کہاں پر ہے یا کسی کا کوئی ملازم کوئی چیز لے کر فرار ہو گیا ہو تو اس کو جلد واپس لانے کے لیے یہ عمل کریں۔
عامل کو چاہئے کہ وہ چاند کے مہینے کی پہلی جمعرات کو نماز اشراق کی ادائیگی کے بعد باوضو حالت میں نقش کافی تعداد میں لکھ کر اپنے پاس رکھ لے، تاکہ جب بھی کوئی حاجت مند اس کے پاس آئے تو اس کا کام بروقت ہو سکے۔ نقش پر گیارہ مرتبہ سورئہ اخلاص لکھ کر رکھ لے اور گیارہ مرتبہ ہی سورئہ اخلاص پڑھ کر اس پر دم کرے۔
حاجت مند اس نقش کو انار کے درخت کے ساتھ اس طرح باندھے کہ ہوا سے ہلتا رہے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو مفرود بے چین ہو کر واپس آ جائے گا۔
حاسد سے بچاؤ
اگر کسی شخص کو اس کے کسی حاسد دشمن نے مصیبت میں مبتلا کر دیا ہو اور شہرت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہو تو اس کو چاہئے کہ وہ یہ عمل کرے۔
باوضو حالت میں اکتالیس مرتبہ سورئہ اخلاص پڑھ کر رب تعالیٰ سے دعا مانگے اور اس کے علاوہ ہر نماز میں بھی کسی ایک رکعت میں سورئہ اخلاص ضرور پڑھے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو جو بھی مشکل ہوگی، وہ حل ہو جائے گی۔