دیگر اندرونی و بیرونی چیلنجز بھی زیرغورآئیں گے ۔فائل فوٹو
دیگر اندرونی و بیرونی چیلنجز بھی زیرغورآئیں گے ۔فائل فوٹو

اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ پہلے ویڈیو ہوتی تو اپنے خلاف کیسز پر عدالت میں پیش کرتا،سوال یہ نہیں ہونا چاہئے کہ ویڈیوکی ٹائمنگ کیا ہے،یاد رکھیں اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے،سیکریٹ ووٹنگ پر حکومت کو اپوزیشن سے زیادہ سیٹیں مل سکتی ہیں ۔

کلرسیداں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان میں سینیٹ کے ایک ووٹ کی قیمت 50 سے 70 کروڑ لگ رہی ہے، کیسے ممکن ہے پیسہ لگا کر سینیٹر والے والا پیسہ نہیں بنائے گا،انہوں نے کہاکہ کئی دفعہ پہلے بھی مجھے پیسوں کے عوض سیٹ بیچنے کی آفر ہوئی،ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ سینٹ سیٹ بیچنے کیلیے رابطے کیے گئے ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ن لیگ اورپی پی چارٹر آف ڈیموکریسی میں اوپن بیلٹ کا معاہدہ کرچکی ہیں، میں مسلم لیگ ن کے اوپن بیلٹ کے مطالبے کی تائیدکرچکا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ووٹوں کی خریدوفروخت میں سب سے زیادہ مال فضل الرحمان نے بنایا،اصل ایشو یہ ہے کہا موجودہ سسٹم کے تحت الیکشن ہو جاناچاہیے یا نہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ اہم بات یہ ہے ویڈیو سے میرے موقف کی تائیدہوئی،اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن کے کرپٹ نظام کو سپورٹ کررہی ہیں، مولانا اس نظام کے سب سے بڑے بینی فشری ہیں ۔