نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی، نیپرا نے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سی بی بی اے جی نے ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 27 جنوری 2021 کوایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف فروری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا،اس کااطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔