دلہن بعد میں آنے والی بارات کے ساتھ چلی گئی
دلہن بعد میں آنے والی بارات کے ساتھ چلی گئی

نصف صدی پہلے کی محبت،86 سالہ دولہا اور 65 سالہ دلہن بالآ خر ایک ہو گئے

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چونیاں کے نواحی گاؤں منوریاں میں 86 سالہ عطر خان نے 65 سالہ نذیراں بی بی سے شادی کی، دونوں بچپن سے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، ان کی شادی کی تقریب میں رشتے داروں اور اہل محلہ نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق عطر خان کے چار بچے ہیں اور اس کی پہلی بیوی 6 سال پہلے انتقال کرگئی تھی جب کہ نذیراں بی بی کا پہلا شوہر 9 سال پہلے وفات پا گیا تھا، اس کے 6 بچے ہیں۔
نوبیاہتا معمر جوڑے کا کہنا تھا کہ اولاد نے انہیں ٹھکرا دیا جس کے بعد انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔