عالمی مارکیٹ میں سونا 2ڈالر گھٹ کر 1841ڈالر فی اونس ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں سونا 2ڈالر گھٹ کر 1841ڈالر فی اونس ہوگیا

عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت ایک بار پھر گر گئی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1841 ڈالر پر آگئی، جب کہ بدھ کے روز پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 96 ہزار 22 روپے پر پہنچ گئی۔