متوفی گلشن حدید فیزٹوکا رہائشی اور7 بچوں کا باپ تھا۔فائل فوٹو
متوفی گلشن حدید فیزٹوکا رہائشی اور7 بچوں کا باپ تھا۔فائل فوٹو

گیس شیلنگ سے متاثر پولیس اہلکار دم توڑ گیا

اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج کے دوران گیس شیلنگ کے باعث سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے والا پولیس اہلکار دم توڑ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار اشتیاق اسپیشل برانچ میں تعینات تھا جو کہ گزشتہ روز چائنہ چوک میں سرکاری ملازمین کے احتجاج کے دوران گیس شیلنگ کے باعث سانس کی تکلیف میں مبتلا ہوا تھا جس نے شام سات بجے وائر لیس پر سانس کی تکلیف سے متعلق آگاہ کیا ، پولیس اہلکار کو پولی کلینک ہسپتال لا یا گیا تھا لیکن وہ آج صبح دم توڑ گیا ۔