پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے 5 مزید حکومتی ارکان کے ساتھ مل کر بزدار سرکار سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں حکومت کے 20 باغی ارکان کا گروپ پہلے بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ مانگے تانگے کی حکومت کا شیرازہ بکھرنے کا وقت آگیا ہے، مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک کے خواب دیکھنے والوں کی اپنی جماعت میں فارورڈ بلاک بننے جارہا ہے۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق یہ وہی لوگ ہیں جنہیں جہانگیرترین کے جہاز میں بٹھا کر بنی گالہ پہنچایا گیا تھا، اب اُن کے جہاز سے اُترنے کا وقت ہو چکا ہے۔