سیما کھربے نے اپنے بیٹے فہد کو ذمہ دار قرار دیا تھا اور بیان دیا تھاکہ اس کا واردات سے تعلق نہیں، ایف آئی اے
سیما کھربے نے اپنے بیٹے فہد کو ذمہ دار قرار دیا تھا اور بیان دیا تھاکہ اس کا واردات سے تعلق نہیں، ایف آئی اے

انشورنس رقم کیلیے ماں کو مردہ قرار دینے والا پاکستانی امریکا میں گرفتار

زندہ خاتون کو مردہ قرار دے کر انشورنس رقم بٹورنے کےکیس میں مبینہ ملزم اور پاکستانی خاتون کے بیٹے کو امریکا میں گرفتار کرلیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق سیما کھربے نے اپنے بیٹے فہد کو ذمہ دار قرار دیا تھا اور بیان دیا تھاکہ اس کا واردات سے تعلق نہیں۔
کیس کی تحقیقات کے دوران ایف آئی اے نے تین اکاؤنٹس کے سراغ لگائے تھے، ان اکاونٹس میں ملزم فہد سلیم کھربے نے پیسے بھیجے، یہ پاکستانی اکاؤنٹس تھے جن میں بیرون ملک سے پیسے بھیجے گئے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق ان ہی اکاؤنٹس کی معلومات پر فہد سلیم کھربے کو گرفتار کیا گیا، فہد سلیم کھربے کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت تحقیقات جاری ہیں اور اس کی مبینہ املاک کی معلومات کی تصدیق کی جارہی ہے۔