سینیٹ الیکشن کیلیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آج سے آغاز ہوگیا۔ نامزدگی فارم ہفتے کے روز بھی جمع کرائے جاسکیں گے، ملک بھر میں سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹنگ 3 مارچ کو ہوگی۔
ے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی، امیدواروں کی سکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 17 تا 18 فروری دائر ہوسکیں گی، امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری ہوگی، امیدواراپنے کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاوس کو پولنگ سٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا، 48 نشستوں پر انتخابات کرائے گا۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے ریٹرینگ افسران بھی مقررکردیے۔ اسلام آباد کیلیے اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ ظفر اقبال حسین ریٹرننگ افسر مقرر جبکہ پنجاب کیلیے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان، سندھ کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان، خیبرپختونخوا کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ اور بلوچستان کیلیے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق ریٹرننگ افسر ہوں گے۔