لاہورہائیکورٹ نے کاشتکاروں کو ان کی مرضی کے مطابق گنا بیچنے کی اجازت دیدی،جسٹس جوادحسن نے درخواست پر فیصلہ سنادیا۔
جسٹس جواد حسن نے اشرف ذکا کی درخواست پر سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے دوسرے صوبوں کو گنے کی فروخت کا اقدام درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسان کو آئین کے تحت حقوقِ میسر ہیں، وہ جہاں چاہیں گنا فروخت کریں، شوگرملزکو اختیار نہیں کہ کسان کو معاشی طور پرکمزورکریں۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کسان کو گنے کی فروخت سے روکنے کا کوئی قانون نہیں، ترمیم کے بعد کاشت کاروں کو بینک سے ادائیگی ہورہی ہے، کین کمشنر نے اس بات سے بھی آگاہ کیا ہے کہ شوگر ملز کو پرچیز سنٹر (خریداری مرکز) کی اجازت نہیں۔