وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے
سینیٹ انتخابات کی تیاریوں سمیت سیاسی صورت حال پرغورہوگا۔
February 12, 2021 · قومی
وزیراعظم عمران خان کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا، آئی ایس پی آر
وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، سینیٹ انتخابات کی تیاریوں سمیت سیاسی صورت حال پرغورہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات شیڈول ہے، عمران خان اربن فاریسٹ کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کو دورہ لاہور کے دوران صحت کے شعبے میں حکومتی اقدامات پر بریف کیا جائے گا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور متعلقہ حکام وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔ عمران خان کو پنجاب میں صحت کے شعبے میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریف کیا جائے گا۔ وزیراعظم کو یونیورسل ہیلتھ کوریج پلان پر بھی بریف کیا جائے گا۔