انسداد دہشتگردی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں گرفتار چاروں ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیاگیا،عدالت نے چاروں ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مستردکردیں،محفوظ شدہ فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے سنایا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوید ملک،چودھری ظفرعلی وڑائچ کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں دائرکی گئی تھیں ،نازیہ بی بی،شیخ محمد شعیب کی جانب سے بھی ضمانت کی درخواستیں دائرکی گئی تھیں ،عدالت نے آج ضمانت کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، چاروں وکلا کوکل عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا تھا۔