جوہی میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی والدہ اور بھابھی کو اغوا کرلیا گیا جس کے بعد پولیس نے 12 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
جوہی پولیس کے مطابق گاؤں طیب چنہ کے رہائشی منظور چنہ نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیارکیا کہ 20 روز قبل اس کے بھائی نے پسند کی شادی کی تھی، اس پر لڑکی کے والدین ناراض تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز 12 افراد نے ان کے گھر پر حملہ کرکے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی بیوی اوروالدہ کو اغوا کرکے لے گئے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں 10 نامزد اور2 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا تاہم نہ خواتین کو بازیاب کیا جاسکا اور نہ ہی ملزمان گرفتارکیے جاسکے ہیں۔