پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات کیلیے امیدوار فائنل کرلیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ مسلم لیگ ن نے راجہ ظفرالحق اورپرویزرشیدکو دوبارہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کاکہناہے کہ محمدزبیرکو پہلی بارپنجاب سے سینیٹ میں لانےکافیصلہ کیاگیاہے۔
ن لیگ نے اعظم نذیرتارڑ کو بھی ٹکٹ دینے کافیصلہ کیاہے، ن لیگ نے سربراہ جمعیت اہلحدیث ساجدمیرکواپنے کوٹے سے ٹکٹ دینے کافیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سائرہ افضل تارڑ کو خواتین کی نشست پر سینیٹ میں لانے کا امکان ہے۔