وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے جیلانی پارک میں اربن فارسٹ منصوبے کا افتتاح کر دیا۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ حکومتیں صرف 5 سال کی اپنی مدت تک کا سوچتی ہیں، ملکی ترقی 5 سال میں نہیں، پالیسیوں کے تسلسل سے ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ لاہور کی ضروریات کا خیال نہیں رکھا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ اسموگ کے بہت برے اثرات ہیں انسانی زندگی پر، اسموگ خاص کر بچوں اور بزرگوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے، پچھلے ادوار میں لاہور کی 70 فیصد گرین بیلٹس ختم ہوگئیں، یہ شجرکاری کا وقت ہے ،اس لیے یہ کام شروع کیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ اب ہم زیتون کے جنگل لگانے لگے ہیں، دریائے سندھ کے ساتھ کا حصہ زیتون کی کاشت کیلئے بہت اچھا ہے، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔