سینیٹ امیدواروں کا ریکارڈ چیک کرنے کیلیے نیب کا خصوصی سیل قائم

نیب کا سیل سینیٹ امیدواروں کی کلیئرنس الیکشن کمیشن کو جاری، کوئی سزا یافتہ سینیٹ الیکشن نہیں لڑسکے گا، ذرائع

               
February 12, 2021 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کا کوئی سزا یافتہ سینیٹ الیکشن نہیں لڑسکے گا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے سینیٹ الیکشن سے متعلق خصوصی سیل قائم کردیا گیا جس کی نگرانی ڈائریکٹر آپریشنز غلام صفدر شاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نیب سینیٹ کے امیدواروں کا ریکارڈ چیک کرے گا جس کے بعد سیل سینیٹ امیدواروں کی کلیئرنس الیکشن کمیشن کو جاری کرے گا۔
خیال رہےکہ ملک میں سینیٹ انتخابات کا انعقاد 3 مارچ کو کیا جائے گا جس کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔