سیالکوٹ: رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق عثمان ڈار این اے 75 سیالکوٹ کی ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے تاہم ضمنی انتخابات مکمل ہونے کے بعد عثمان ڈار دوبارہ معاون خصوصی کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومتی عہدہ رکھتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر الیکشن کمیشن نے عثمان ڈار کو نوٹس جاری کیا تھا، الیکشن کمیشن نے عثمان ڈار کی ڈسکہ میں انتخابی امیدوار کے ہمراہ موجودگی الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں ڈسکہ کے مقامی آفس پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔