ہفتےکولاہورکی انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت میں منشیات اسمگلنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔جج شاکر حسین نےکیس کی سماعت کی۔رانا ثنااللہ کواستغاثہ نے20گواہوں کےبیانات کی کاپیاں فراہم کیں توان کے وکیل فرہاد شاہ نےاعتراض کیا کہ جس تفتیشی افسرنے یہ لکھے ہیں اس کی تفصیل تودرج ہی نہیں۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ یہ بیانات ڈپٹی ڈائریکٹرراؤ اکرام نے لکھے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ جس نےبیان لکھاوہ تواستغاثہ کےگواہوں کی فہرست میں ہی نہیں۔عدالت نےفرہاد شاہ کےاعتراضات کو رد کردیا۔ رانا ثناء نے کہا کہ آئندہ سماعت پرعدالت کو تفصیلات کی فراہمی کےلیے تحریری درخواست دیں گے۔
میڈیا سےگفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کےارکان خود اپنی جماعت سے تنگ ہیں۔ان پرپریشر ڈالنے کی غرض سے پیسے لینے والی پرانی ویڈیومنظرعام پرلائی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لیےبہت ساری ترامیم کی ضرورت ہے۔
اس سےقبل عدالت میں رانا ثنااللہ نےبینک اکاؤنٹ کھولنےکی درخواست دی جس پر عدالت نےاےاین ایف سے17 فروری کوجواب طلب کرلیا۔